Ticker

6/recent/ticker-posts

فنڈز کی کمی،گوادرپورٹ کے 4 منصوبے تکمیل تک نہ پہنچ سکے


 گوادر پورٹ کے 4 ترقیاتی منصوبے مطلوبہ فنڈز نہ ملنے پر تکمیل تک نہ پہنچ سکے۔

دستاویزات کے مطابق گوادرپورٹ کے 70 فیصد ترقیاتی منصوبے 3 سال پہلے مکمل ہوئے تھے تاہم فنڈز کی کمی کے باعث 4 ترقیاتی منصوبے تکمیل تک نہ پہنچ سکے۔ مذکورہ منصوبوں کو رواں مالی سال میں مکمل کرنے کیلیے 3 ارب درکار ہے۔

سنہ 2010 سے 2018 تک 23 ارب روپے خرچ کئے گئے تاہم پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور میں ترقیاتی منصوبوں پر صرف 3 ارب خرچ کئے۔

دستاویزات کے مطابق سال 2007 میں گوادر پورٹ منصوبے کے آغاز سے جون 2021ء کے دوران پورٹ کے 27ارب روپے کے 14منصوبے مکمل ہوئے تھے جبکہ گزشتہ تین مالی سال کے دوران 4ارب روپے لاگت سے 10منصوبے مکمل کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 3ارب کے 4منصوبے زیرِ تکمیل ہیں، ایک منصوبہ کے لیے چین نے فنڈز فراہم کیے اور ایک منصوبہ میں مالی معاونت کی جبکہ دیگر منصوبے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مکمل کیے گئے۔

سماء انوسٹی گیشن یونٹ کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور نے ایوان بالا کو بتایا کہ مالی سال 2019-20کے دوران گوادر پورٹ کے 2ترقیاتی منصوبے 2.959 ارب روپے ، 2020-21کے دوران 4ترقیاتی منصوبے 37.33 کروڑ روپے جبکہ مالی سال 2021-22کے دوران 4ترقیاتی کام 4.74ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیے گئے۔ 2.939ارب روپے کے 4منصوبے زیرِ تکمیل ہیں۔

گوادر ڈیپ پراجیکٹ کا کام 16.675ارب روپے کی چین کے فراہم کردہ فنڈز سے 30جون 2010ءکو مکمل ہوا۔ مینٹی نینس ڈریجنگ آف گوادر کا ترقیاتی کام 30جون 2011ءکو 30.15 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔ گوادر پورٹ سوک سنٹر کا ترقیاتی کام 8مارچ 2012ءکو 22.7کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔ 2 پنٹون کی تنصیب کا منصوبہ نومبر 2014ءمیں 4کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔ ہاربر روڈ کی تعمیرِ نو کا ترقیاتی کام جون 2015ءمیں 3.58کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ۔

گوادر پورٹ فری زون کیلئے زمین کا حصول کا کام جون 2015ءمیں 6.499ارب کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔ پورٹ کے بنیادی ڈھانچے سے متعلقہ متفرق کاموں کا منصوبہ جنوری 2015ءمیں 4کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔ فائبر گلاس سیکورٹی بوٹس کے حصول کا کام اکتوبر 2014ءمیں ساڑھے 5کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔ گوادر منی پورٹ آکشن ہال کا منصوبہ جون 2019میں 5.85کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا۔ ملا بند کے علاقے میں پورٹ الائیڈ سٹرکچر کی تعمیر و ترقی کا کام 30جون 2021ءکو 2.381ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔

دستاویزات کے مطابق جی پی اے ہاﺅسنگ کمپیلکس کی اپ گریڈیشن کا کام 30جون 2021کو 57.80کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔ سپلائی، انسٹالیشن آف فلوٹنگ جیٹی ایٹ گوادر پورٹ کا کام جون 2021ءمیں 5.66کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا۔ایکوپمنٹ فار سیفٹی آف نیویگیشن کا کام جون 2021ءمیں 1.4کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا۔

گوادر پورٹ کے لیے موبائل کرینز اور فورک لٹرز کے حصول کا کام جون 2021ءمیں 11.14کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔ مالی سال 2019-20کے دوران ملا بند کے علاقے میں پورٹ الائیڈسٹرکچرز کا منصوبہ 30جون 2021کو 2.381ارب روپے جب کہ جی پی اے ہاﺅسنگ کمپیلکس کا کام 30جون 2021ءکو 57.80کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔ مالی سال 2020-21کے دوران چار ترقیاتی منصوبے بشمول گوادر پورٹ پر سپلائی ، انسٹالیشن اینڈ کمیشنگ آف فلوٹنگ جیٹی اور ایکومنٹ فار سیفٹی آف نیویگیشن کا کام جون 2021ءمیں 5.66کروڑ اور 1.4کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔

فیزیبلٹی سٹڈی کنسٹرکشن آف بریک واٹر کا کام جون 2021میں 19.12کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوا۔مالی سال 2021-22میں گوادر پورٹ کے چار ترقیاتی منصوبے بشمول گوادر پورٹ کے لیے میرین سروسز ویسل کا حصول کا ترقیاتی کام جون 2022میں 30.73کروڑ کی لاگت سے ، اپ گریڈیشن آف برتھنگ فیسلٹی فار بوٹس کا کام جون 2022ءمیں 13.19کروڑ روپے کی لاگت سے ، اسٹیبلشمنٹ آف ڈاک ٹرمینل کا کام جون 2022ءمیں 28.75کروڑ روپے کی لاگت سے جب کہ لیڈنگ لائٹ ٹاورز کا کام جون 2022ء میں 2.05کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا کیا۔

Post a Comment

0 Comments