Ticker

6/recent/ticker-posts

پی ٹی آئی دور حکومت میں کورونا ویکسین کی خریداری میں گھپلوں کا انکشاف


 تحریک انصاف دور حکومت میں کورونا ویکسین کی خریداری میں ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جرنل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین کےخام مال کی خریداری میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرکے مخصوص فارما کمپنی کو نوازا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کو 2 کروڑ 71 لاکھ 61 ہزار 651 روپے خلاف ضابطہ ادا کئے گئے جبکہ جن سروسز کے لیے کمپنی کو ادائیگی کی گئی وہ ریکارڈ پر نہیں۔

دستاویزات کے مطابق خام ویکیسن کی خریداری ڈریپ کی منظوری اور سائٹ آڈٹ کے بغیر کی گئی جبکہ معاہدے تحت ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور کوالٹی کنٹرول کا ریکارڈ موجود نہیں۔

آڈیٹر جرنل آف پاکستان کی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ معاملے کی تحقیقات کروا کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

Post a Comment

0 Comments