Ticker

6/recent/ticker-posts

معذرت، میں اس نقصان کی ذمہ داری لیتا ہوں،ایشیا کپ میں شکست پر شاداب خان کا ردعمل LA News HD

معذرت، میں اس نقصان کی ذمہ داری لیتا ہوں،میں نے اپنی ٹیم کو مایوس کیا، ایشیا کپ میں شکست پر شاداب خان کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے باؤلرشاداب خان نے ایشیا کپ 2022 میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ معذرت، میں اس نقصان کی ذمہ داری لیتا ہوں،میں نے اپنی ٹیم کو مایوس کیا۔ یاد رہے کہ قومی ٹاپ آرڈر کے انتہائی ناقص کھیل کی بدولت سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دیکر چھٹی مرتبہ ایشیاء کپ اپنے نام کرلیا ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا اور نسیم شاہ نے پہلے اوور میں ہی وکٹ حاصل کرلی۔ دبئی میں کھیلے جارہے ایشیاء کپ فائنل میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

Post a Comment

0 Comments