Ticker

6/recent/ticker-posts

عمران خان کے دور حکومت میں گردشی قرضے بھی بڑھے، آڈٹ رپورٹ LA News HD

لانیوز کی رپورٹ کےمطابق عمران خان کے دور حکومت میں بجلی کے بلوں کی وصولی بھی غیرتسلی بخش رہی، جس کی وجہ سے گردشی قرضے بھی بڑھ گئے، اور پھر کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں صارفین سے خریدی گئی بجلی سے زیادہ وصولی کی گئی۔ پاور سیکٹر کی مالی سال 2021-22 کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی دور میں بجلی کی چوری اور لائن لاسز دوگنا سے زیادہ بڑھے، پہلے یہ نقصانات 42 ارب 36 کروڑ روپے سالانہ تھے، اور پھر بڑھتے بڑھتے 91 ارب 91 کروڑ روپے تک جا پہنچے، جو بجلی بلوں میں شامل کر کے صارفین سے وصول کئے گئے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ تحریک انصاف حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوا، عمران خان حکومت میں بجلی بلوں کی وصولی بھی تسلی بخش نہ تھی، صارفین کو 1745ارب کے بجلی بلز بھیجے گئے مگر وصولی 1366ارب روپے رہی۔ آڈیٹر جنرل نے کپیسٹی پیمنٹ کو بھی بجلی بل زیادہ آنے کی ایک وجہ قرار دیا ہے، پاور کمپنیاں آئی پی پیز سے 24 ہزار میگاواٹ بجلی لیتی ہیں، جب کہ صارفین سے 36 ہزار میگاواٹ کی کپیسٹی پیمنٹ لی جاتی ہے

Post a Comment

0 Comments