Ticker

6/recent/ticker-posts

چوہدری شجاعت کا عمران خان کو مفید مشورہ


 سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پرآصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے دعا کروائی گئی۔

نمازجمعہ کے بعد چوہدری شجاعت اور دیگرنےآصف زرداری کی صحت کیلئے دعا کی۔ چوہدری شجاعت حیسن کا کہنا ہے تھا کہ آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کرنے کیلئے رابطہ بھی کیا تھا۔

چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کو الیکشن کی بجائے عام آدمی کیلئے مہنگائی کے خاتمے کیلئے اولین تجاویز ترجیح بنانے کا مشورہ دے دیا۔

سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کے سلسلے میں پہلے اپنے ایجنڈے کا اعلان کریں، پی ٹی آئی الیکشن کی بجائے عام آدمی کیلئے مہنگی کے خاتمے کیلئے تجاویز ترجیح رکھیں۔

شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ فوج آئینی طریقے سے چل رہی ہے، الیکشن تو پہلے ہی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے

Post a Comment

0 Comments