Ticker

6/recent/ticker-posts

امریکا سے موصول سائفر مکمل محفوظ ہے،ترجمان وزارت خارجہ


 ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ امریکا سے موصول سائفر وزارت خارجہ میں مکمل محفوظ ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران عاصم افتخار نے واضح کیا ہے کہ سائفر جیسے دستاویزات وزارت خارجہ میں احتیاط سے رکھے جاتے ہیں اور امریکا سے موصول سائفر بھی مکمل محفوظ ہے۔

ترجمان کے مطابق فرانس کی میزبانی میں ڈونرز کانفرنس نومبر یا پھر رواں برس کے آخر میں ہوگی ۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ لوازمات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ڈونرزکانفرنس میں پوری تیاری اور منصوبہ بندی سے جائیں گے، عالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یواین اپیل کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے 355 ملین ڈالرز کے اعلانات ہوئے، یورپی یونین نے 3 کروڑ یورو کی انسانی امداد کا اعلان کیا۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے مزید 8 افراد کو شہید کیے جانے اور بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید مذمت کی ۔

عاصم افتخار نے کہا افغانستان میں پاکستانی کرنسی پر پابندی کو معطل کر دیا گیا ہے، امید ہے افغان انتظامیہ معاملے کو باہمی تجارتی مفاد کے تناظرمیں دیکھے گی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کا خیبر پختونخوا کے علاقوں کو نیا نام دینا آئین پاکستان کے منافی ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں۔

Post a Comment

0 Comments