Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور ہائیکورٹ کا صوبے میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم


 لاہورہائیکورٹ نے صوبے میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو اسموگ ایمرجنسی کےلئے آج شام یا کل صبح تک اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے شہری فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات نہیں کررہی، اسموگ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

عدالت متعلقہ اتھارٹی کو اسموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اجلاس میں سموگ کی روک تھام کےاقدامات کوحتمی شکل دے کرفوری ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

Post a Comment

0 Comments